معرکۂ حق کی تاریخی فتح اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشان ریلی و اجلاس منعقد

Uncategorized

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے زیر اہتمام “معرکۂ حق کی تاریخی فتح اور پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی” کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان ریلی اور اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام، تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی و اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد مخدوم سید فیاض حسین شاہ کاظمی، ناظم الامور علامہ سید فخر عباس عابدی، ڈپٹی ناظم الامور سید تاثیر کاظمی، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید رفاقت حسین نقوی،مرکزی رابطہ سکریٹری ذوالفقارعلی راجہ سینئر نائب صدر سید نوازش علی شاہ، صدر ضلع ویسٹ سید تصدق عباس کاظمی، صدر ضلع ایسٹ علامہ سید میثم عباس گردیزی، جنرل سیکرٹری فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید فصاحت اسدی، لیگل سیکرٹری علامہ انوار کاظم ایڈووکیٹ، علامہ علی جواد نجفی، علامہ سید تصور عباس نقوی، سمیت مرکزی کابینہ کے تمام عہدیداران شریک ہوئے۔

صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکۂ حق ہمیں بہادری، ایمان، استقامت اور حق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کی محافظ ہیں اور پوری قوم اپنی افواجِ پاکستان کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ انوار کاظم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستانی فوج اور پاکستانی فضائیہ کی لازوال قربانیاں ہمارے امن، سلامتی اور آزادی کی روشن داستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں کبھی بھی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتیں کیونکہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحادِ امت، افواجِ پاکستان کی کامیابی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *