تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کا سالانہ تنظیمی اجلاس اسلام أباد میں منعقد ہوا

Uncategorized

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کا سالانہ تنظیمی اجلاس ڈیرہ مخدوم سید فیاض حسین شاہ نزد امام بارگاہ قصر امام موسیٰ کاظم علیہ السلام آئی ٹین فور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے کی۔

اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد مخدوم سید فیاض حسین شاہ کاظمی، ناظم الامور علامہ سید فخر عباس عابدی، ڈپٹی ناظم الامور سید تاثیر کاظمی، سینئر نائب صدر سید نوازش علی شاہ، صدر ضلع ویسٹ سید تصدق عباس کاظمی، صدر ضلع ایسٹ علامہ سید میثم عباس گردیزی، جنرل سیکرٹری فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید فصاحت اسدی، لیگل سیکرٹری علامہ انوار کاظم ایڈووکیٹ، علامہ علی جواد نجفی، علامہ سید تصور عباس نقوی، ذوالفقار علی راجہ مختار سٹوڈنٹس أرگناٸزیشن اسلام أباد ک صدر سیدعون عباس کاظمی ، سکریٹری حج وزیارات ویسٹ سید شاہدکاظمی مختارفورس ایسٹ کے صدر سید أصف نقوی مختارفورس سٹی کے کمانڈر سید فرحت عباس کرپاکے کمانڈر راجہ اسرار سکریٹری رفاعہ عامہ زوار لیاقت حیدری سیدہاشم گردیزی سمیت مرکزی کابینہ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور، آمدہ پروگرامز، عوامی رابطہ مہم، عزاداری و تبلیغی سرگرمیوں اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مقررین نے تنظیمی وحدت، نظم و ضبط اور کارکنان کے باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

صدر اجلاس علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ایک نظریاتی اور عوامی تحریک ہے جس کے استحکام کے لیے تمام عہدیداران اور کارکنان کو اخلاص، اتحاد اور عملی جدوجہد کے ساتھ میدان عمل میں متحرک رہنا ہوگا۔

اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام، اتحادِ ملت جعفریہ اور تنظیمی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *