آمدہ محرم الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے تھانہ کورال میں ڈی ایس پی صاحب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

Uncategorized

آمدہ محرم الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی امور کے حوالے سے تھانہ کورال میں ڈی ایس پی صاحب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ وفد میں پروفیسر غلام عباس حیدری، راجہ ساجد حسین، راجہ افتخار حسین اور حاجی شبیر شامل تھے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالسِ عزاء، جلوسوں کے انتظامات، سیکیورٹی اقدامات، ٹریفک پلان اور باہمی ہم آہنگی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امن، اتحاد اور مذہبی رواداری کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداران کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مؤثر بنائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *