آمدہ محرم الحرام کے انتظامات: ایس پی کورال آفس میں اہم اجلاس

Uncategorized

آمدہ محرم الحرام کے انتظامات: ایس پی کورال آفس میں اہم اجلاس

اسلام آباد: آمدہ محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزاء کے پرامن اور منظم انعقاد کے سلسلہ میں ایس پی کورال آفس میں سواں زون کے تمام بانیانِ مجالس و جلوس ہائے عزاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے نمائندہ وفد نے شرکت کی، جس میں صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد علامہ سید رفاقت حسین نقوی، جنرل سیکرٹری علامہ سید فصاحت حسین اسدی، ناظم الامور ایسٹ اسلام آباد سید زاہد گردیزی، چیئرمین پولیٹیکل سیل راجہ ساجد حسین، سیکرٹری نشر و اشاعت آغا اسد عباس حیدری، چیف کمانڈر مختار فورس رضاکار باوا سید نزاکت حسین کاظمی اور عزاداری سیل سواں زون کمیٹی کے اراکین راجہ افتخار حسین، بشیر حسین جعفری، راجہ فرزند حسین، شبیر راجہ، شبر جعفری، راجہ ضیغم عباس اور راجہ اسرار سمیت دیگر بانیانِ مجالس و عزاداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، ٹریفک انتظامات، مذہبی ہم آہنگی اور عزاداری کے پرامن انعقاد سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس حکام نے عزاداران کو بھرپور تعاون اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے نمائندگان اور بانیانِ مجالس و جلوس نے مذہبی رواداری، بین المسالک ہم آہنگی، امن و امان کے قیام اور فروغِ عزاء سید الشہداءؑ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے تمام پروگرام قانون اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پرامن انداز میں منعقد کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *