حضرت بری امام کاظمی المشھدی نے اپنی کرامات سے چور پور کو نور پور شاہاں بنایا ، سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حسین مقدسی

Uncategorized

حضرت بری امام کاظمی المشھدی نے اپنی کرامات سے چور پور کو نور پور شاہاں بنایا ، سربراہ ٹی این ایف جے آغا سید حسین مقدسی

تعلیمات موسوی ہمارا نصب العین ہے ، حکومت ملت جعفریہ کے حقوق کے لیے موسوی جونیجو معاہدہ پر عمل کرے۔

مسائل عزاداری کے حل کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی دعوت پر ٹی این ایف جے کے وفد کی ملاقات خوش آئیند ہے ، وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے. آغا حسین مقدسی کا بری امام میں دعا کے موقع پر خطاب

اسلام آباد ( ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حضرت بری امام کاظمی المشھدی کے مزار مبارک ہر مکتب و مسلک کے پریشان حال لوگوں کے لیے مرجع خلائق ہے اور کرامات کا مرکز ہے، اس عظیم المرتبت فرزندامام موسیٰ کاظم نے اپنی تبلیغ اور کرامات سے چور پور نامی علاقے کو نور پور شاہاں بنایا ، قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے بری سرکار کی نگری میں سالانہ پرسہ داری قائم کرکے دین و وطن اور انسانیت سے محبت کا لازوال درس دیا جو ہمیشہ جاری رکھا جائیگا. یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پرسہ بری امام کمیٹی ٹی این ایف جے فیڈرل کیپیٹل کے زیر اہتمام مزار مبارک حضرت بری امام پر سالانہ پرسہ داری کے موقع پر دعائیہ خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر علماء کرام، ٹی این ایف جے کے سینیئر عہدیداران، جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی کے سجادہ نشین، ماتمی سالار اور مذہبی سماجی اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداران اور پرسہ داری میں شریک ہزاروں ماتمی عزاداران موجود تھے. سربراہ ملت جعفریہ آغا سید حسین مقدسی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی تعلیمات کے مطابق ولایت علی، عزائے حسین ، حرمت سادات، احترام مرجعیت اور وابستگی مرکزیت ہمارا نصب العین ہے اور وطن سے محبت کی بنیاد پر ہم پاکیزہ مشن کو فروغ دینے میں شب و روز مصروف ہیں جسکے لیے کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ کسی کو کرنے دینگے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے سابق دور میں تحفظ عزاداری اور دیگر مطالبات کے لیے موسوی جونیجو معاہدہ عمل میں آیا تھا جس میں شامل تمام دینی و قومی مطالبات پورے ہونے تک ہماری عملی جدوجہد جاری رہے گی لہٰذا اس بارے میں فوری توجہ دیں۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے گزشتہ دور حکومت میں صوبہ پنجاب میں نافذ کردہ عزاداری ایس او پیز کے خاتمے کے لیے دیر آید درست آید کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ہونیوالی ٹی این ایف جے کے صوبائی نمائندہ وفد سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا جس کے مطابق عملی اقدامات اور عزاداری کے لیے انتظامی مسائل کا حل اشد ضروری ہے۔ بری سرکار کی سالانہ پرسہ داری میں ملک کے مختلف علاقوں کے مرکزی ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور پرسہ داری کر کے حضرت بری امام سرکار کی جانب سے محمد و آل محمد علیھم السلام کی بارگاہ میں شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کیا. ماتمداری کے آخر میں دعا و زیارت کیساتھ پرسہ داری کا سالانہ قدیمی پروگرام اختتام پذیر ہوا. پرسہ داری کے موقع پر ٹی این ایف جے مختارفورس ، مختار آرگنائزیشن ، مختار ایس او ، ابراہیم سکاؤٹس ( اوپن گروپ) اور مختار جنریشن کیجانب سے سیکیورٹی سبیل حسینی اور دیگر خدمات کے لیے عزاداری کیمپ لگائے گئے تھے۔ در ایں اثناء ٹی این ایف جے کی پرسہ بری امام کمیٹی کے کنوینر ذوالفقار علی راجہ، صدر فیڈرل کیپیٹل علامہ رفاقت نقوی، سیکرٹری جنرل علامہ فصاحت گردیزی اور سید انتظار مہدی کاظمی نے پرسہ داری میں شریک ماتمی عزاداروں اور اسلام آباد انتظامیہ سے اظہارِ تشکر کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *