تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ایسٹ اسلام آباد کا تنظیمی اجلاس، کنگوٹہ سیداں میں مختار فورس رضاکار کا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Uncategorized

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ایسٹ اسلام آباد کا تنظیمی اجلاس، کنگوٹہ سیداں میں مختار فورس رضاکار کا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ایسٹ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام جمعہ، 9 اکتوبر 2026ء کو امام بارگاہ قصرِ امامِ زمانہ علیہ السلام، کنگوٹہ سیداں میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت علامہ سید رفاقت حسین نقوی، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد نے کی۔

اجلاس میں لیگل سیکرٹری علامہ محمد انوار کاظم ایڈووکیٹ، ناظم الامور ایسٹ اسلام آباد سید زاہد گردیزی، نائب صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ایسٹ اسلام آباد سید تبسم عباس بخاری، چیئرمین پولیٹیکل سیل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپٹل اسلام آباد راجہ ساجد حسین، ڈپٹی چیف کمانڈر مختار فورس رضاکار راجہ افتخار حسین، سیکشن کمانڈر سہالہ سعادت حسین جعفری، سیکرٹری رفاہِ عامہ لیاقت حسین حیدری سمیت بانیانِ مجالس و جلوسِ عزاء اور ماتمی عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور، عزاداری کے فروغ اور ذیلی شعبہ جات کو مزید فعال و منظم بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے تنظیمی فعالیت، باہمی ہم آہنگی اور ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران کنگوٹہ سیداں میں مختار فورس رضاکار کا باقاعدہ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے دیگر ذیلی شعبہ جات کے یونٹس قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ علاقے میں تنظیمی نیٹ ورک کو وسعت دی جا سکے اور عزاداری و دینی خدمات کے لیے مؤثر تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔

اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مشن، عزاداریِ امام حسین علیہ السلام اور تنظیمی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *