اسلام آباد میں مختار آرگنائزیشن کی ماتمی احتجاجی ریلی، جنت البقیع کی تعمیر نو اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا مطالبہ

News

جناح ایوینو ڈی چوک اسلام آباد میں مختار آرگنائزیشن کا زبردست ماتمی احتجاجی مظاہرہ، مزارات جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ

امتِ مسلمہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی ممنون احسان ہے، ۔امام صادق کا تاراج و مسمار مزارِ مبارک جنت البقیع میں غیرتِ امت کے لیے چیلنج ہے۔ شریک چیرمین مختار آرگنائزیشن

اسلامی ممالک پر استعمار کی یلغار افکار جعفرِ صادق سے انحراف کا نتیجہ ہے، ایران نے جرات و بہادری سے استعمار کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ حسن کاظمی

عالم اسلام جوہری صلاحیت کی حامل قوت پاکستان کی قیادت تسلیم کر لے، پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراج تحسین

ہزار گنجی کوئٹہ میں تین سبزی فروشوں اور جیونی میں تین کوسٹ گارڈز کی دہشت گرد حملوں کی پرزو مذمت

دہشت گردی کے واقعات اسلام آباد میں ہونے والے عالمی مذاکرات سے خائف فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی کاروائی ہے۔

دہشت گرد شیعہ سنی اور اسلام کے دشمن ہیں پاکستان میں کوئی فرقہ وارانہ لڑائی نہیں نہ ہم ہونے دیں گے۔

اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مزارات مقدسہ جنت البقیع وجنت المعلی کی تعمیر نو کے لیے سعودی حکومت پر زور ڈالے۔ قرار داد

مزارات مقدسہ جنت البقیع کی عزت رفتہ کی بحالی میں امت مسلمہ کی شان رفتہ کی بحالی کا راز مضمر ہے

ماتمی احتجاجی ریلی میں مرکزی ماتمی حیدری دائرہ، ماتمی دستہ دعائے زینب گریسی لاین اور ماتمی دستہ سوزِ کربلا نے نوحہ خوانی وماتم داری کی

اسلام آباد ( )شہادتِ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے عالمی عشرہ صادق آلِ محمد قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عشرہ صادق آلِ محمد و تجدید اعلان سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی ملک بھر میں مجالس و ماتمی پروگرام منعقد کیے گئے۔ مختار آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ماتمی احتجاجی ریلی نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے نکالی گئی جس کی قیادت ٹی این ایف جے کے مرکزی رابطہ سیکریٹری برائے فیڈرل کیپیٹل ذوالفقار علی راجہ ، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپیٹل علامہ رفاقت نقوی، ناظم الامور علامہ سید فخر عباس عابدی ، سپریم کمانڈر مختار فورس علی اجود نقوی،علامہ انوار کاظم ایڈووکیٹ، شریک چیرمین مختار آرگنائزیشن سید حسن کاظمی، صدر ایم او سید ثمر نقوی ، چیرمین ایم ایس او سید محمد عباس کاظمی اور دیگر علماء و عمائدین و رہنما کر رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیرمین مختار آرگنائزیشن سید حسن کاظمی نے کہا کہ امتِ مسلمہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی ممنون احسان ہے جن کی درسگاہ کے فارغ التحصیل طلاب فقہ کے امام کہلائے جن میں امام ابو حنیفہ سرِ فہرست ہیں۔ انہوں نے کہا انہی امام صادق کا تاراج و مسمار مزارِ مبارک جنت البقیع میں غیرتِ امت کے لیے چیلنج بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک پر استعمار کی یلغار افکار جعفرِ صادق سے انحراف کا نتیجہ ہے، ایران پر صیہونیت حملہ آور ہے جس نے جرات و بہادری سے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ حسن کاظمی نے کہا کہ عالم اسلام جوہری صلاحیت کی حامل قوت پاکستان کی قیادت تسلیم کر لے تو دشمنانِ انسانیت ناکام و نامراد ہوجاییں گے۔ انہوں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پوری امت کی قیادت کر تے ہوے استعماری سازشیں ناکام بناییں گے۔ اس موقع پر منظور کردہ قرارداد میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ مزارات مقدسہ جنت البقیع وجنت المعلی کی تعمیر نو کے لیے سعودی حکومت پر زور ڈالے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ مزارات مقدسہ جنت البقیع کی عزت رفتہ کی بحالی میں امت مسلمہ کی شان رفتہ کی بحالی کا راز مضمر ہے۔ قرار داد میں اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے درس عمل پر گامزن رہ کر مزارات مقدسہ جنت البقیع کی پاکیزہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ قرار داد میں اس عہد کا بھی اعادہ کیا گیا کہ تحفظ ولایت علی، عزائے حسین ابن علی، حرمت سادات، احترام مرجعیت اور وابستگی بہ مرکزیت پر قائم رہ کر مشنِ زینب وزین العابدین کا تحفظ کریں گے۔ اس موقع پر ہزار گنجی کوئٹہ میں تین سبزی فروشوں اور جیونی میں تین کوسٹ گارڈز کی دہشت گرد حملوں میں شہادت کے سانحات کی پرزو مذمت کی گئی اور ان واقعات کو اسلام آباد میں ہونے والے علامی مذاکرات سے خائف قوتوں فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی کاروائی قرار دیا گیا ۔ قرارداد میں واضح کیا گیا کہ دہشت گرد شیعہ سنی اور اسلام کے دشمن ہیں پاکستان میں کوئی فرقہ وارانہ لڑائی نہیں نہ ہم ہونے دیں گے۔ازاں بعد ماتمی احتجاجی ریلی میں مرکزی ماتمی حیدری دائرہ، ماتمی دستہ دعائے زینب گریسی لاین اور ماتمی دستہ سوزِ کربلا نے نوحہ خوانی وماتم داری کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *