تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے نئے عہدیداران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری

Uncategorized

*ذوالفقار راجہ مرکزی رابطہ سیکریٹری، فیاض کاظمی سرپرست، علامہ فخر عابدی ناظم الامور اور علامہ رفاقت نقوی صدر ہونگے*

*سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ بشارت امامی نے خصوصی تقریب میں حلف لیا*

اسلام آباد ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹر ٹی این ایف جے میں منعقدہ اہم اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کی کابینہ میں نئے عہدیداران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکز سیکرٹری تنظیم سید ارشاد علی نقوی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ذوالفقار علی راجہ کو مرکزی رابطہ سیکریٹری، سید فیاض حسین شاہ کاظمی کو سرپرست، علامہ فخر عباس عابدی کو ناظم الامور اور علامہ رفاقت حسین نقوی کو صدر نامزد کیا گیا ہے جن سے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی نے مرکز ٹی این ایف جے علیؑ مسجد عزاخانہ معصومۂ قم میں انکے عہدوں کا حلف لیا جس میں تمام عہدیداران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تنظیم کے دستور العمل میں دی گئی آئینی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہونے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور تنظیمی اہداف اور قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے وضع کردہ اصولوں ولائے علی عزائے حسینؑ، حرمتِ سادات، احترامِ مرجعیت اور وابستگی مرکزیت کے لیے سربراہِ تحریک آغا سید حسین مقدسی کے ہر لائحہ عمل پر بھرپور لبیک کہے گیں۔ سیکرٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی نے عہدیداران کو ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے انہیں مرکز کی طرف سے رہنمائی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *